سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم آج جماعت اسلامی زون نیو کراچی

Jamaat Islami

Jamaat Islami

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی زون نیو کراچی کی ایک روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان آج 17 اپریل بروز اتوار، صبح 9:30 تا مغرب، جامع مسجد الاخوان، سیکٹر 11 -G نیو کراچی میں منعقد ہوگی جس سے سابق سینیٹر و سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، رہنما جماعت اسلامی شاہد ہاشمی، جنرل سیکریٹری ضلع وسطی محمد یوسف، امیر زون نیو کراچی محمد احمد قاری اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

امیر زون نیو کراچی نے تمام کارکنان کو تربیت گاہ میں بھرپور اور بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔