سینیٹر روبینہ عرفان سے فٹبالر شمائلہ بلوچ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Shumaila Baloch

Shumaila Baloch

کراچی : نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے ایک بیان میں ملک کی نامور فٹبالر شمائیلہ بلوچ کی حادثاتی موت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین فٹبال ٹیم کا ایک بہت پڑا نقصان ہے۔

اویس اسد خان نے مرحومہ کی والدہ اور پی ایف ایف خواتین ونگ کی چیئر پرسن سینیٹرروبینہ عرفان سے دلی اظہار تعزیت کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعاکی ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرما اور لواحقین کو صبروجمیل عطاکر آمین درین اثنا بینک کے مشیر کھیل غلام محمد خان ، پبلیک ریلیشن آفیسر اسپورٹس عظمت اللہ خان نے بھی روبینہ عرفان اور ان کی بہن صبازہر ی جمال سے اظہا ر تعز یت کیا ہے۔