پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن مضافاتی علاقوں میں وکیشنل سینٹر کے قیام کا اعلان

Paygam Welfare Association

Paygam Welfare Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری نسرین فضا کا معاشرے سے بے روز گاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ہنر مند معاشرے کی تشکیل دینے اور سندھ کے ہر اضلاع میں وکیشنل سینٹر قائم کرنے کا اعلان ،پہلے مرحلے میں اضلاع کی سطح پر اور بتدریج یونین کمیٹیز اور یونین کونسل کی سطح پر نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرانے کے مراکز قائم کئے جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹائون کراچی میں میں پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت قائم وکیشنل سینٹرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر الطاف احمد نے بھی خطاب کیا ۔نسرین فضا نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن ہنر مند معاشرہ تشکیل دیکر بے روز گاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی جدو جہد میں مصروف ہے۔

انہوں نے وکیشنل سینٹر میں زیر تربیت طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ سیکھنے کو عمل کو جاری رکھیں تاکہ ہنر مند بن کر معاشرے کا بہترین شہری بن کر اپنا اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں اس موقع پر پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر الطاف احمد نے کہاکہ بلدیہ ٹائون میں وکیشنل سینٹر کا قیام یہاں کے نوجوان خصوصاً خواتین کو ہنر سے آراستہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ پیغام ویلفیئر سینٹر تعلیم کے فروغ ،صحت کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ ہنر مند معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے اقدمات کا آغاز کرچکی ہے انشا اللہ مخیر حضرات کے تعاون حکومتی سرپرستی کے ذریعے خوشحال معاشرے کا قیام ممکن بنایا جائیگا۔
جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹری