سینئر صحافی غلام قاسم پلال کے معصوم بیٹے سے زیادتی۔ ملزم گرفتار کیس داخل صحافیوں کا واقعے کے خلاف احتجاج

Ghulam Qasim

Ghulam Qasim

بھٹ شاہ : تفصیل کے مطابق ، سینئر صحافی اور بھٹ شاہ پریس کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام قاسم پلال کے پانچ سالہ معصوم فرزند سفیر حسین پلال کو ان کے پڑوسی دلبہار عرف دلوپلال نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم بہلا پھسلا کر معصوم اور ناسمجھ بچے کو اپنی اوطاق پر لے گیا اور وہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا واقعے کے بعد بچے کا میڈیکل کروا یا ہے جس کی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرو ں نے بھی بچے سے زیادتی ہونے کی تصدیق کی ہے اور ثابت ہوا کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھٹ شاہ پولیس نے ملزم دلبہار عرف دلوپلال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف صحافی غلام قاسم پلال کی مدیت میں کیس داخل کر لیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کا تین روزہ سول کورٹ ہالا سے رمانڈ لے کر تفشیش شرع کر دی ہے. مقامی سینئر صحافی کے معصوم بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف بھٹ شاہ پریس کلب کے ممبران اور عہدیداروں نے صحافی گل حسن راجپوت .مستقیم سموں .عبدالجبار راجپوت خورشید احمد بگھیو. رجب علی بوزدار. سہیل احمد .شاکرعلی انضاری عبدالقیوم راجپوت .رانا عبدالستار.امتیاز علی ابڑو .عمران راجپوت .ندیم راجپوت اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے بھٹ شاہ پریس کلب کے صحافیو ںنے ایس ایچ او بھٹ شاہ ریا ض سومرو سے ملاقات کی اور اپنے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا ایس ایچ او بھٹ شاہ نے صحافیوںکو یقین دھیا نی کروای کے میرٹ کی بنیاد پر معاملے کی انکوائری کی جائے گی کسی سے بھی زیادتی نہیں کی جائے گی۔

کراچی سے ڈی این اے ٹیسٹ آنے کے بعد آنے ے بعد اصل حقیقت سامنے آئے گی صحافی غلام قاسم پلال نے صحافیوں کو بتایا کے زیادتی کرنے والوں نے بااثر افراد ہیں مختلف جھوٹیں کیسو ںمیں فسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہمیں خدشہ ہے وہ رشوت کے عیوض میڈیکل رپورٹ تبدیل نا کروادیں انہوں نے ایس ایس پی مٹیاری ملک ظفر اقبال اعوان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں میرٹ کے بنیاد پر انکوائری کرکے انصاف مہیا کریںدوسری جانب ضلع مٹیاری کے شہروں ہالہ ٫مٹیاری ٫سعیدآباد ٫خیبر اور اڈیرو لعل کے صحافیوں نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔