سینئر و معروف کنٹریکٹر شمشیر خان مرحوم کا سوئم بروز اتوار ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی : سینئر معروف کنٹریکٹر شمشیر خان مرحوم جو کہ شمشیر خان اینڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو تھے ان کا سوئم 22 جنوری 2017 بروز اتوار بعد نماز ظہر تا نماز عصر ان کے گھر کے قریب ہی واقع جامع مسجد ھُدا میں ہو گا۔

خواتین کے لئے ان کے گھر پرمکان نمبر D-147/1 ، گلشن اقبال بلاک 7 میں ہو گا۔ واضع رہے کہ ان کی تدفین سُپرہائی وے پر ان کے آبائی قبرستان میں ہوئی جس میں کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی، صدر رضاء علی عابدی ، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن ، اشفاق شیروانی ،سعید مغل اوردیگر کنٹریکٹرز کے علاوہ ان کے رشتے دار،دوستوں اور سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران وعملے نے شرکت کی اور ان کے صاحبزادے اقبال خان سے تعزیت کی۔