سنیئر نظریاتی جیالا غلام اکبر بلوچ کو ضلع ملیر سٹی ایریا PS-130کا صدر بنایا جائے

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر سٹی ایریا PS-130کے مختلف گوٹھوں کے کارکنان جیالے کارکنان ،PS-130کے سابق نائب صدر ہاشم لاشاری ،زین خاصخیلی ،اسلم کامریڈ ،سعید محمد ،رسول بخش ،غلام محمد عرف بابا ،شریف لاشاری ،طاہر بشیر ،کونسلر اعجاز ولی ،جاوید بشیر ،لعل بخش عرف لالہ ،اختر ادا ،ماسٹر عبدالرزاق ،خلیل شہزاد ،اختر کلمتی ،بہادر اور حاجی پیر گوٹھ ،صالح محمد گوٹھ ،غریب آباد ،بیت اللہ باغ ،ولی محمد گوٹھ ،فقیر محمد گوٹھ ،جام کنڈہ ،شنبے گوٹھ ،خدادگوٹھ ،حاجی شیدی گوٹھ اور در محمد گوٹھ کے کارکنا ن اور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور کوارڈینشن کمیٹی کے اراکین سے پر زور اپیل کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اور نظریاتی کارکن غلام اکبر بلوچ کو پیپلز پارٹی ضلع ملیر سٹی ایریا PS-130کا صدر بنا یا جائے۔

غلام اکبر بلوچ سنیئر اور نظریاتی کارکن ہونے کے ساتھ علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں ہمیشہ اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا تے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ عوام کے ہر دلعزیز رہنماء جانے جاتے ہیں۔