6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر شاندار تقریب کا انعقاد

Grave of Major Aziz Bhatti

Grave of Major Aziz Bhatti

کھاریاں : 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے تحصیل کھاریاں ضلع گجرات کے عظیم سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کے مزار لادیاں پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی گریژن کمانڈر کھاریاں میجر جنرل نادرخاں تھے۔

جبکہ میجر عزیز بھٹی شہید کے صاحبزادے میجر راجہ ظفر بھٹی اورDCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے بھی خصوصی شرکت کی پاک فوج کے افسران،میجر عزیز بھٹی شہید کی فیملی،سرکاری آفیسران ۔معزین علاقہ اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے بھی شرکت کی

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلام پیش کی گریژن کمانڈر کھاریاں،DCOگجرات کی جانب سے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید اور انکی اہلیہ کی قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

تقریب میں نمایاں طور پر میجر جنرل نادرخاں گریژن کمانڈر کھاریاں، میجر(ر)ظفر بھٹی،DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ،ADCGعرفان کاٹھیا ،DIOسید وقارنقوی، ACکھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، چوہدری خالد ایڈووکیٹ صدر کھاریاں بار، چوہدری محبوب علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کھاریاں بار،TMOملک شفقت منیر،TORتنویرعباس گجر،COشیخ وجاہت حفیظ صدیقی،سیف الرحمن بھٹی،جاوید بٹ گجرات،MSسول ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر فاروق بنگش اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

دن بھر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر میلے کا سماں رہا لوگ آتے رہے اور فاتحہ خوانی کرتے رہے تقریب کے دوران پاک فوج،پنجاب پولیس اوررضا کار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔