کروڑ لعل عیسن کی خبریں 1/8/2016

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سرائیکی صوبہ بننے سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ سرائیکی صوبہ یہاں کے لوگوں کے حقوق دلانے کا واحد حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان پارٹی کے رہنما کنوینئر سردار اللہ نواز خان سیہڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے یہاں کے لوگوں کا استحصال کر رکھا ہے۔ جنوبی پنجاب کا تمام بجٹ اٹھا کر لاہور میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر لگایا جا رہا ہے۔ جبکہ یہاں کے لوگوں کو ہسپتالوں میں علاج و معالجے اور فوری طبی امداد کیلئے بھی ادویات میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے باسی بلا تفریق سرائیکی صوبہ کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہوں تبھی ہی جنوبی پنجاب کی پسماندگی فور ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ ہسپتال میں چلڈرن اور آئی سپیشلسٹ کو مستقل بنیادوں پر تعینات کیا جائے۔ سرجن منیر اسٹر ۔ انستھریا ڈاکٹر قیصر فریدی اور گائنالوجسٹ ڈاکٹر نازیہ کے حج پر چلے جانے کے پیش نظر ان کی جگہ دیگر ڈاکٹک تعینات کیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے اپنے مطالبہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ ہسپتال میں پہلے ہی ای این ڈی ، فزیشن ، ہڈی جوڑ سمیت دیگر ڈاکٹروں کی کمی ہے اب جبکہ 3 ڈاکٹر حج پر چلے گئے ہیں اور یہاں پر تعینات 2 چائلڈ سپیشلسٹ اور آئی سپیشلسٹ بھی 3 روز کیلئے آتے ہیں اور ان تین دنوں میں سے ایک ہفتہ میں ایک دن کی چھٹی بھی کر لیتے ہیں۔ جس کے باعث دریائے سندھ کے کنارے اور بہل اور دیگر دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ھے۔ انہوں نے ڈی سی او لیہ، واجد علی شاہ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب اور ای ڈی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کروڑ میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے۔