سربیا کے انتخابات میں حکمران جماعت نے میدان مار لیا

Serbia Elections

Serbia Elections

سربیا (جیوڈیسک) سربیا میں الیکشن چار سال بعد ہوتے ہیں. الیگزینڈر ووسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورپی یونین کا حصہ بننے کیلیے واضع عوامی مینڈیٹ چاہتے ہیں اسی لیے مڈ ٹرم الیکشن کرا رہے ہیں. الیگزینڈر کے اس اعلان پر اپوزیشن نے بھی اعتماد کا اظہار کیا تھا.

انتخابی نتائج کے مطابق ووسک کی جماعت نے اڑتالیس فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں. اپوزیشن جماعت نیشنلسٹ پارٹی جو روس کے ساتھ اتحاد کی حامی ہے صرف آٹھ فیصد ووٹ حاصل کر سکی ہے.

الیگزینڈر ووسک کی جماعت کو یورپی یونین میں شامل ہونے کیلیے مختلف مراعات کی پیش کش بھی کی گئی ہے. قوم پرست ووسک کے بارے میں یہ بات اہم ہے کہ وہ اور ان کی جماعت نظریاتی طور پر یورپی یونین کے مخالف رہے ہیں.