سرینا ولیمز گرینڈ سلیم مقابلوں میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی کھلاڑی

Serena Williams

Serena Williams

نیویارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں سیرینا نے یروسلاوا شویدووا کو چھ تین، چھ دو سے ہرا کر کوراٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس جیت سے سیرینا نے راجر فیڈرر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

اب سیرینا کی نظر ریکارڈ ساتویں یو ایس اوپن اور تئیسویں گرینڈ سلیم ٹائٹل پر ہے۔ کوارٹر فائنل میں سیرینا کا مقابلہ سمیونا ہالیپ سے ہو گا۔