سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

Sri Lanka vs West Indies

Sri Lanka vs West Indies

بلاویو (جیوڈیسک) سری لنکا نے حریف ویسٹ انڈیز کو 331 رنز کا ہدف دیا۔ لنکن بیٹسمین ڈِک ویلا اور کوشال مینڈس 94،94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کو تریسٹھ رنز کا اوپننگ سٹینڈ ملا۔ اوپنر لیوئس نے 148 رنز کی ذمہ دارانہ بلکہ جارحانہ اننگز کی بدولت ٹیم کو جیت کی راہ دکھائی۔

آخری اوور میں درکار 10 رنز چھکا لگنے کے باوجود نہ بن سکے۔ پانچویں گیند پر سلیمان بِن کیچ آؤٹ ہو گئے جس سے میچ میں سنسنی آ گئی۔

ویسٹ انڈیز تین سو انتیس تک پہنچ سکے۔ ایک رن کی اعصاب شکن جیت پر سری لنکن سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے۔