سنجیدہ شکایات پر 6 حج کمپنیوں کے کوٹے میں کٹوتی

Pilgrims

Pilgrims

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال سنجیدہ شکایات کی حامل 6 حج کمپنیوں کے کوٹے میں کٹوتی کر دی جو اب سرکاری اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

جوائنٹ سیکریٹری حج محمد فاروق نے بتایا کہ جن حج کمپنیوں کے خلاف سنجیدہ نوعیت کی شکایات تھیں، ان کا کیس سننے کے بعد 25 حاجی فی کمپنی کوٹا واپس لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رولزکے تحت یہ کوٹا کسی دوسری حج کمپنی کو نہیں دیا جا سکتا، اس لیے اسے سرکاری اسیکم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت موصول حج درخواستوں پرقرعہ اندازی 14 مئی کو کی جائے گی جس کے لیے آئی ٹی شعبے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

محمد فاروق نے کہا کہ کامیاب خوش نصیبوں کو بذریعہ خطوط اطلاع کی جائے گی جب کہ وزارت کی ویب سائٹ پربھی ان کے نام ڈالے جائین گے۔

رواں سال سرکاری اسکیم اورنجی حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ 450 افراد پر مشتمل میڈیکل مشن بھی حجاز مقدس بھجوایا جائے گا اور عازمین کے لئے رہائشی اور سفری سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔