سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Execution

Execution

ساہیوال (جیوڈیسک) دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ساہیوال جیل میںپھانسی پانے والے تین دہشت گردوں میں سید زمان،شاہ ولی اور محمد ذیشان شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں کی جانب سے اب تک 161 مجرموں کو سزا سنائی گئی ہے جن میں سے اب تک 21 مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔