مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر کاربند ہے، ملک محمود خان

Malik Mehmod khan

Malik Mehmod khan

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے رہنما کونسلر وارڈ نمبر ایک کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ ملک محمود خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر کاربند ہے، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جا رہے ہیں، چوہدری نثار علی خان کی نوازشات کا کوئی شمار نہیں، عوامی فلاح و وبہبود کے میگا پروجیکٹس کی تکمیل انکی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کینٹ انتظامیہ کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عوامی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے خطیر رقم عوامی مسائل کے حل پر مختص کی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کنال ٹاون میں گلیات کی پختگی ، سیوریج کی تنصیب اور نکاسی آب کے منصوبے کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، افتتاحی تقریب سے شیخ صوفیان مسعود،ماما سلیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شیخ صوفیان مسعود کا کہنا تھا کہ علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے عوام نے جو توقعات عوامی نمائندوں سے وابستہ کر رکھی تھیں انکی تکمیل کی جارہی ہے،مسلم لیگ ن نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کی ریٹ ڈالی ہے ،اس موقع پر ہمایوں خان، نعمت شنواری ،ثاقب شہزاد،ملک ارشد اعوان،عمائدین علاقہ عامر شاہ آف کنال ٹاون، ملک لطیف کوہلیاں،اعجاز، سجاد خان جدون،چاچا اورنگزیب،میر حسرت بلال، میر شاہین،فیصل و دیگر موجود تھے۔

ملک محمود خان کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ نے بتایا کہ عوام کے دیرینہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ہم اپنی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کر رہے ہیں،حلقہ میں خطیر رقم ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کی گئی ہے جن پر مرحلہ وار کام ہورہا ہے،کنال تاون میں گلیات کی پختگی ، سیوریج کی تنصین اور ناکسی آب کے منصوبہ کے لئے پچیس لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے ،اس موقع پر ماما سلیم ، شیخ صوفیان ، ملک ارشد ، ہمایوں خان نے ملک محمود خان کے ساتھ کنال ٹاون میں شروع ہونے والے منصوبے کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038