مجید نظامی کی محب وطن خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا : تنظیم مشائخ عظام پاکستان

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹرز لاہور پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی ، پیر افتخار احمد نقشبندی نے کہاہے کہ مجید نظامی کی پاکستان نظریاتی سرحدوں کی عملی حفاظت اور محب وطن جیسی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مرحوم نے ساری زندگی ملک وقوم کی عملی خدمت اور صحافت کی سربلندی میں گزار دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجید نظامی مرحوم کی پہلی برسی کے حوالے سے ضلعی آفس لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجید نظامی انتہائی شفیق انسان و سچے عاشق رسول ۖ اور ایک مخلص و محب وطن پاکستان تھے انہوں نے اپنے قلم کی بدولت نوجوان اورآنیوالی نسلوںنظریہ پاکستان کے عین اصولوں کے مطابق جس قدر رہنمائی اور آبیاری کی ہے اس کی مثال ملنا انتہائی مشکل ہے۔

آپ کی نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ذریعے پاکستان کے مقاصد ، نظریہ پاکستان اور دوقومی نظریہ کے فروغ سمیت دیگر کارکنان تحریک پاکستان کے نظریات و افکار کو زندہ و جاوید رکھتے ہوئے نئی نسل کی رہنمائی کرنے اور دیگر اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم کی وفات سے صحافت کا ایک درخشند ہ باب ختم ہوا تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اختتام مجید نظامی مرحوم اور جنگ گروپ کے سنیئر صحافی ندیم علوی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047