تیسرا اجلاس عاملہ اختتام پزیر : 45 واں مرکزی کنونشن 2 ستمبر کو لاہور میں ہوگا

ISO Meeting

ISO Meeting

امامیہ اسٹوڈنٹس رگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسراجلاس سیالکوٹ میں تین روز کے بعد اختتام پزیر ہوگیا اجلا س میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں 2 ستمبر سے منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے اراکین نے شرکت کی اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق برادر احسن نقوی چیئر مین کنونشن ہونگے۔