کوٹ قیصرانی میں عرصہ دراز سے آباد لوگوں کو بے گھر نہ کیا جائے، نیشنل پارٹی کا مطالبہ

Talib Hussain

Talib Hussain

لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین اور نائب صدر پنجاب غفور لودھی نے کوٹ قیصرانی میں عرصہ دراز سے آباد لوگوں کوبے دخل کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔

نیشنل پارٹی پنجاب کے عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ2010ء میں زرعی گریجویٹ اور زرعی انجینئرز میں زمین الاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھاجس پر مجوزہ زمین پر آباد سینکڑوں لوگوں کو بے گھر کرکے زمین واگزارکروائی جارہی ہے۔

اصل میں پنجاب حکومت مجوزہ زمین کو سیاسی بنیادوں پر اپنے چہیتوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے جو کہ سراسر زیادتی وریاستی ناانصافی ہے۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب لوگوں کو بے گھر نہ کیا جائے اور زرعی گریجویٹ وانجینئرز کو متبادل زمین الاٹ کی جائے۔