وارڈ نمبر 5 میں سیورج کی بندش کے باعث نالیوں کا پانی باہر آ گیا

Sewerage Closures

Sewerage Closures

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وارڈ نمبر 5 میں سیورج کی بندش کے باعث نالیوں کا پانی باہر آ گیا، آمد ورفت میں دشواری کا سامناڈینگی مچھر پیدا ہونے کا خطرہ TMA کروڑ سنجیدگی سے سیورج کے مسائل حل کرے۔

ان خیالات کا اظہار سردار عزیز خان سیہڑ،چوہدری محمد ارشاد ،راناعبدالطیف ،رانا کاشف ،شیخ عابدنے ایڈمنسٹریٹر کو دی گئی درخواست میں کیا،انہوں نے کہا کہTMAکروڑ کئی سال سے سیورج کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے ،جس کے باعث نالیوںکاگندہ پانی سڑکوں پر تیرنے لگا ہے اور اہل محلہ کو چلنے پھرنے میں شدید دشواری کے ساتھ ڈینگی مچھر کے خطرات کا بھی سامنا ہے اہلیان محلہ نے فی الفور مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب TMO کروڑ ممتاز خان کلاچی نے کہا کہ پانی کی ٹینکی خراب تھی درست کرائی جا رہی ہے آج نالیوں سے گندہ پانی نکال لیا جائے گا جبکہ سیورج کے مسئلہمستقل بنیادوں پر حلکرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔