پتل روڈ مین سیوریج لائن تباہ شہر بھر کے گندے پانی سے شہری آبادی شدید متاثر

Kot Addo Protest

Kot Addo Protest

کوٹ ادو (پ۔ر) پتل روڈ مین سیوریج لائن تباہ شہر بھر کے گندے پانی سے شہری آبادی شدید متاثر، وبائی امراض پھیلنے لگیں، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹ خواب غفلت سے بیدار نہ ہو سکا، دس ماہ سے عوام احتجاجی مظاہرے کرکے انتظامیہ کی توجہ مبزول کراتے رہے پھر بھی باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوسکی۔

دس مارچ کی ڈیڈ لائن اگر حکومت نے مسئلہ حل نہ کیا تو دمادم مست قلندر ہو گا اہل علاقہ کی دو ٹوک وارننگ۔تفصیلات کے مطابق پتل روڈ کوٹ ادو شہر کی مین سیوریج لائن ٹوٹ جانے سے شہر بھر کا گندا پانی علاقہ کے لئے خطرناک شکل اختیار کر چکا ،مکانات منہدم ہونے لگے،سکول جانے والے بچوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

جبکہ بدبو اور پانی کے جوہڑ سے وبائی امراض پھوٹ پڑیں۔اہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مختلف انداز میں احتجاج ریکارڈ بھی کرایا پھر بھی پبلک ہیلتھ کو ہوش آیا اور نہ ہی ٹی ایم اے انتظامیہ کو۔عوامی حلقوں نے کہا کہ دس مارچ تک اگر انتظامیہ نے سیوریج لائن ٹھیک کر کے نہ دی تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کوٹ ادو ،ایکسئین پبلک ہیلتھ مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا کہ خدارا ہم بھی پاکستانی ہیں ہم بھی ٹیکس دیتے ہیں۔

اہل علاقہ میں طارق دستی،اجمل دستی، خان محمد،ابوبکر،فیاض خان،امداد اللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہمیں بنیادی حقوق فراہم کرے،مگر بد مست انتظامیہ کرپشن لوٹ کھسوٹ اور مال بنائو فارمولے سے نکلے گی تو ہمارے کام ہونگے۔

دس ماہ گزر جانے کے باوجود اس طرف کسی نے توجہ نہیں دی اس بار دسمارچ شام پانچ بجے علاقے میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور کرپٹ انتظامیہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ۔بصورت دیگر ہمارا یہ درینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔