شبقدر دھماکہ، مزید ایک زخمی دم توڑگیا، مقدمہ درج

Shab Qadar

Shab Qadar

چارسدہ (جیوڈیسک) گزشتہ روز شبقدر کی سیشن عدالت کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مزید ایک زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد دھماکے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔

شبقدر کچہری خودکش حملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کی کاپی جیونیوزنے حاصل کرلی ہے۔ ایف آئی آر نامعلوم شرپسندوں کےخلاف درج کی گئی ہے۔ خودکش دھماکہ کی ایف آئی آرسی ٹی ڈی مردان پولیس اسٹیشن مین درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ شبقدر کی مدعیت میں نامعلوم شرپسندون کےخلاف درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں قتل واقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں اورپانچ خواتین سمیت 17 افراد شہید ہوئےتھے۔ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔