شفیق چشتی و رانا شان علی پٹھان کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ، شفیق چشتی کی ٹیم نے کبڈی میچ جیت لیا

Kabaddi Match

Kabaddi Match

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شفیق چشتی و رانا شان علی پٹھان کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ، شفیق چشتی کی ٹیم نے کبڈی میچ جیت لیا، ن لیگی ایم پی اے کی طرف سے اول اور دوم آنے والی ٹیموں میں ٹرافی و نقد انعام دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل شفیق چشتی، اجمل ڈوگر ساہیوال اور رانا علی شان پٹھان فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ ہوا، کبڈی میچ کے مہمان خصوصی ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی تھے، کبڈی میچ دیکھنے کیلئے انڈیا سے بھی مہمان آئے۔

کبڈی میچ میں مصطفی آباد، لاہور ، قصور ودیگر نواح دیہات سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی، کبڈی میچ کا اہتمام میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے مسلم لیگ ن کے نو منتخب کونسلر شفقت محمود باری نے کیا۔سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کو کبڈی میچ کا اہتمام کرنے پر کرنے پر شفقت محمود باری کو خراج تحسین کیا۔

عرصہ دارز بعد مصطفی آباد کی عوام کو کوئی اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملا، کبڈی میچ کی کوریج صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی قیادت میں ارشد علی شامی، نوید اشرف انصاری،محمد اکمل کھوکھر، عبدالرحمان انصاری، عبدالقیوم مہر ودیگر صحافیوں نے کی، کبڈی میچ دیکھنے کیلئے آئے عوام نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔