شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج ہو گا

Shah Abdul Latif Bhatti Urs

Shah Abdul Latif Bhatti Urs

بھٹ شاہ (جیوڈیسک) عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج بھٹ شاہ میں ہو گا، سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل ہے۔

وزیر ثقافت سندھ شرمیلا فاروقی اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی عبدالقیوم سومرو درگاہ پر چادر چڑھا کر تقریبات کا آغاز کریں گے۔

بھٹائی سرکار کے عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی بھٹ شاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے موقعہ پر امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔

عرس میں لطیفی راگ رنگ محفل، ملاکھڑا اور گھوڑوں کی دوڑکا بھی اہتمام کیا جائے گا جبکہ صنعتی اور زرعی اشیا کی نمائش بھی ہو گی۔