شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شناسائی کے ہفتہ بھر کی تقاریب کا اختتامی پروگرام مقامی ھال میں منعقد

Badin Event

Badin Event

بدین (عمران عباس) محکمہ تعلیم بدین کی جانب شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شناسائی کے ہفتہ بھر کی تقاریب کا اختتامی پروگرام مقامی ھال میں منعقد کیا گیا، ضلع بھر کے اسکولوں کے طلبات نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی زندگی اور شاعرے کے مقابلوں میں حصہ لیا اور شائقین کی خوب داد بھی سمیٹی۔

بدین کے مقامی ھال میں محکمہ تعلیم کی جانب سے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شناسائی کے نام کے پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر کے اسکولز کے طلبات نے شرکت کی اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کی زندگی اور ان کی شاعری کے مقابلوں میں حصہ بھی لیا اور آنے والی شائقین کی خوب داد بھی لی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن رسول بخش شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خان سموں، پروفیسر ظھور نقوی، پروفیسر عبداللہ ملاح اورممتاز نوتکانی تھے، جبکہ تقریب میں ضلع بھر کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو شاہ عبداللطیف کی شناسائی جیسے پروگراموں میں بڑچڑھ کر حصہ لینا چاہئے جس کے ذریعے وہ لطیف کے فلسفے اور پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردا ادا کرسکیں گے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس کے طلباءنے آنے والے مہمانوں کو سلامی پیش کرکے ان کا پرتباک استقبال بھی کیا۔