شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی طرف سے پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف بیان کی پرزور مذمت

Pakistan Army

Pakistan Army

پیرس (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز پاکستان کی ایک مضبوط سیاسی جماعت کے سربراہ نے جس انداز میں وطن عزیز کی تضحیک کی اور پاکستان کے خلاف نہ صرف نعرہ بازی کرائی بلکہ صحافتی اداروں پر حملہ کرنے کیلئے اداروں کے نام دے کر بلوہ کرنے کا حکم دیا۔

بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے اندرونی مفادات اور بیرونی سلامتی کےلئے کسی انسان کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

شاہ بانو میر ادب اکیڈمی ہمیشہ پاکستان کے تحفظ اور اس کی کوشحالی کیلیۓ سرگرم عمل رہی ہے۔

اکیڈمی کی جانب سے کل کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت کو اور افواج پاکستان کو بیرون ملک مقیم حب الوطن پاکستانیوں کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد