شاہ بھٹائی کی 335 واں جشن پیدائش عقیدت اور احترام سے درگاہ لطیف پر منایا

بھٹ (قاسم حسین) شاہ بھٹائی کی 335 واں جشن پیدائش عقیدت اور احترام سے درگاہ لطیف پر منایا گیا ۔ہزاروں عقیدتمندوں کی شرکت ۔تقریب کا افتتاح شاہ لطیف کے مزار پر ماروی میمن اور سجادہ نشین کے بھائی خاور شاہ نے چادر چڑھا کر کیا ۔ سجادہ نشین وقار شاہ نے تقریب کا کیک کاٹا اور لطیفی ایوارڈ تقسیم کئے ۔تفصیل کے مطابق سندھ کے عظیم صوفی شاعر اور بزرگ حضرت شاہ ۔

عبدالطیف بھٹائی کا 335واں یوم پیدائش درگاہ شاہ لطیف پر نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا اس سلسلے میں درگاہ پر ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں درگاہ لطیف کے سجادہ نشین سید وقار حسین شاہ لطیفی ان کے بھائی سید خاور حسین شاہ لطیفی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن ٫خیرپور یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ ٫معروف سماجی رہنما ایڈووکیٹ کلپنا دیوی ٫سندھ کے نامور شعرا ٫ادیبوں ٫ دانشوروں اور مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینوں سمیت شاہ لطیف کے ہزاروں عقیدتمندمردوخواتین نے شرکت کی اس موقع پر ماروی میمن اور خاور شاہ نے شاہ لطیف کے مزار پر چادر چڑھا کر تقریب کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جبکہ سسجادہ نشین نے سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر شاہ کا راگ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع سجادہ نشین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ اور ملک سمیت پوری دنیا میں امن اور خوشحالی پھیلانے کے لئے شاہ لطیف کے فلسفے اور امن و آتشی کے پیغام کو عام کرنے اور اس پرعمل کرنے کی ضرورت ہے شاہ صاحب نے کسی مخصوص طبقے کو نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کو یہ درس دیا ہے ملک و دنیا میں جاری دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے شاہ کی فکر کو دنیا بھر میں عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر ماروی میمن نے کہا کہ شاہ لطیف کا امن ٫بھائی چارے اور محبت کا پیغام ایک عالمگیر پیغام ہے ان کے پیغام پر عمل کرنے اور اسیم عام کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی شاہ کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی تاکہ ملک میں جاری شدت پسندی کا خاتمہ ہوسکے انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لئے بھرپور کام کیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر خاص طور پر کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

اس موقع پر معروف اقلیتی رہنما کلپنا دیوی نے کہا کہ سندھ بھر میں ہندو اور مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کی گئی اور ملک بھر میں مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں میں بم دھماکے بھی کئے گئے لیکن تمام مذاہب کے لوگوں نے برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور ان عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیا آخر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں سجادہ نشین سید وقار شاہ نے لطیفی ایوارڈ تقسیم کئے ھایوارڈ وصول کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام مرتضی شیخ ٫ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ ٫ایڈووکیٹ کلپنا دیوی ٫خیر پور یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ ٫سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں جبکہ بھٹ شاہ پریس کلب کو اس کی عوامی خدمات اور شہریوں کے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کرنے پر ایوارڈ دیا گیا بھٹ شاہ پریس کلب کا ایوارڈ پریس کلب کے صدر گل حسن راجپوت نے وصول کیا جس کے بعد راگ رنگ کی محفل رات بھر جاری رہی جس میں شاہ کے عقیدتمند اور زائرین رات بھر لطف اندوز ہوتے رہے۔

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration

Shah Bhatai Birth Celebration