شاہ فیصل انتظامیہ کی ملی بھگت، قبضہ مافیا نے اسکول میں مدرسہ قائم کر لیا

Karachi

Karachi

کراچی : قبضہ مافیا نے محکمہ تعلیم، لینڈ ڈپارٹمنٹ اور شاہ فیصل کالونی انتظامیہ کی ملی بھگت سے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول ST-20 میں دعوت اسلامی کے نام پر مدرسہ قائم کر لیا ہے اور اب یہ قبضہ مافیا مدرسے کی جگہ فلیٹ تعمیر کرکے فروخت کرنا چاہتی ہے۔

یہ بات شاہ فیصل کالونی ویلفیئرایکشن کمیٹی کے صدر مبین الرحمن، جنرل سیکریٹری صغیر قریشی، جوائنٹ سیکریٹری محمد یوسف نے علاقہ معززین سے دوران گفتگو کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس غیر قانونی طورپر قائم ہونے والے مدرسے کی مزید ہونے والی تعمیر کی اطلاع انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ محکمہ تعلیم کو دی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

رینجرز کو اطلاع دینے پر رینجرز انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن ہوا اور مزید تعمیرات کا کام روک دیا گیا۔ مگر افسوس ایک بار پھر انتظامیہ کی ملی بھگت سے تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے، مبین الرحمن، صغیر احمد قریشی اور محمد یوسف نےKMC, KDAعلاقہ اسسٹیٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اس غیر قانونی مدرسے اور تعمیرات کو ختم کرائیں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشر واشاعت