شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی دنیا کی پہلے وزیر اعظم چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے دے شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں تقریب کا انعقاد، کارکنان نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تقریبات میں پارٹی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم الدین انصاری اور نور محمد انگریز نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے حق کی خاطر طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا۔

اسلامی دنیا کی پہلی وزیر اعظم ہونے کے اعزاز کے ساتھ اسلامی دنیا کو منظم اور متحد کرنے کا سہرا بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور فروغ جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار بے مثال ہے۔

رہنمائوں اور کارکنان نے اس بات کا عزم کیا کہ بلا ول بھٹو کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہیگا تقریبارت میں شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاء بھی کی گئی۔