شاہ فیصل کالونی پنجاب گرائونڈ میں فٹ بال اسٹیڈیم، شوٹنگ بال اور والی بال کورٹ کیلئے ٹینڈر کے اجراء پر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی پر فٹ بال اسٹیڈیم ،شوٹنگ بال اور والی بال کورٹ کے لئے ٹینڈر کا اجرا ء ہوگیا ۔بہت جلد شاہ فیصل کالونی کے نوجوان کھیلوں کی تمام سہولت سے آراستہ مثالی اسٹیڈیم پر اپنی صحت مند سرگرمیوں کسے حصول سے مستفید ہوسکیں گے ۔پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کو مثالی فٹ بال اسٹیڈیم بنا نے کے حوالے سے کاموں کے ٹینڈر کے اجراء پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،جنرل سیکریٹری محمد اجمل ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور خازن اعجاز احمد نے صوبائی وزیر کھیل سرداد محمد بخش مہر سے اظہار تشکرکرتے ہوئے پنجاب گرائونڈ کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی کاوشوں پر سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کھو ڑو اور چیف انجینئر اسلم مہر کوخراج تحسین پیش کیا ہے ،حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ پنجاب گرائونڈ میں نئے تعمیر ہونے والے شوٹنگ بال کورٹ جو کہ سندھ کا پہلا شوٹنگ بال کورٹ ہوگا اسے پاکستان پیپلز پارٹی بنیادی رکن سابق وفاقی وزیر اور شوٹنگ بال کے سابق پلیئر غلام محمد مہر کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔

کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہاکہ سابق سیکریٹری اسپورٹس و ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لیئق احمد نے 2015ء میں پنجاب گرائونڈ میں منعقد کھیل کے تقریب میں یہاں کے نوجوانوں سے اس گرائونڈ کو کھیل کا معیاری اسٹیڈیم بنا نے کا وعدہ کیا تھا جو کہ آج سندھ حکومت نے یہاں کے نوجوانوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا عہد یداروں نے سابق سیکریٹری اسپورٹس لیئق احمد خان کو بھی گرائونڈ کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔