شاہ فیصل کالونی نمبر 1 اور 4 میں گلیوں اور ماڈل کچرا کنڈیوں کی تعمیر کا کام تیز کے ساتھ جاری

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کی جانب سے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات تیز ی کے ساتھ جاری ہیں۔

شاہ فیصل زون یونین کمیٹی نمبر9شاہ فیصل کالونی نمبر1اور 4کی اندرونی گلیوں میں کنکریٹ پیور بلاک کے ذریعے تعمیر کے ساتھ ماڈل یوسی میں ماڈل کچرا کنڈیوں کی تعمیر کا کام برق رفتاری کے ساتھ جاری ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاہے کہ کراچی والے ہی کراچی کو سنواریں گے 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے سفر کا آغاز ہے۔

انشا اللہ منتخب یوسیز میں تعمیر و ترقی کے جاری کاموں کی تکمیل کے بعد ضلع کورنگی کی تمام یوسیز کو ترقی اور مسائل سے پاک بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون یوسی 9کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر1اور 4میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری تعمیر و ترقی اور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے انتظامات کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر محکمہ بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چیئر مین بلدیہ کورنگی کو شاہ فیصل زون کی ماڈل یوسی میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت جاری گلیوں اور ماڈل کچرا کنڈیوں سمیت فیملی پارکوں ،گرین بیلٹوں اور ڈسپنسریز و اسکولوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے اور وقت مقررہ پر منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل سے عوام کو نجات دلا ئی جائے۔

اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ضلع کورنگی کی 4منتخب یوسیز میں جاری تعمیر کو ترقی کے ذریعے اسے ماڈل بنا یا جارہا ہے اس کی تقلید کرتے ہوئے بتدریج ضلع کی تمام یونین کمیٹیز کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ لاتعداد مسائل عوامی خدمت کے جذبے کے ذریعے حل کرینگے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری میں بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی