شاہ فیصل کالونی میں پانی کی لائن پھٹ جانے سے پانی کی سپلائی متاثر

Iqbal Mohammad Ali Khan

Iqbal Mohammad Ali Khan

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں پانی کی بڑی سپلائی لائن پھٹ جانے کے باعث ریتا پلاٹ سمیت شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں پانی کی سپلائی کا نظام متاثر ہوگیا ،پانی کی لائن پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان موقع پر پہنچ گئے واٹر بورڈ افسران کو موقع پر طلب کر کے انہیں ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر پانی کی لائن کی درستگی یقینی بنا کر سپلائی کے متاثر نظام کو درست کیا جائے۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی نے اپنی نگرانی میں پھٹنے والے پانی کی لائن کی درستگی کے حوالے سے کام کا آغاز کراتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کوہدایت کی کہ فوری طور پر لائن کی درستگی کو یقینی بنا کر شاہ فیصل اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی کے نظام کو درست کرکے عوام کو در پیش مسائل سے نجات دلائی جائے ۔رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم عوامی خدمت پر یقینی رکھتی ہے اور ترقی اور عوامی خوشحالی متحدہ قومی موومنٹ کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہاکہ قائد کے حکم پر اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے حلقہ انتخاب میں پانی اور سیوریج لائنوں کی تنصیب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کاکام جاری ہے انہوں نے کہاکہ ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر عوام کو مسائل سے نجات اور شہر کو ترقی سے ہمکنار کرینگے۔
میڈیا سیکریٹری