ملیر ریو برج اور شاہ فیصل فلائی حادثات کا گڑھ بن گیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی مسائل سے غافل بارہا یاد دہانی اور اخباری خبروں کے باوجود مسائل پر توجہ نہیں دے رہی، عدم توجہی اور غفلت کے باعث ملیر ریور برج پر گڑھے اور شاہ فیصل فلائی اوور کے تمام جوائنٹ کھل چکے ہے جو کہ تعمیر و مرمت سے درست کئے جا سکتے ہیں مگر کے ایم سی کسی بڑے کام کے انتظار میں ہے۔۔

۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی اور کورنگی کو ملانے کے لئے ملیر ریور برج پر عرصہ 3 ماہ سے پڑنے والے گڑھے کے نتیجے میں روزانہ درجنوں حادثات ہورہے ہیں اور اسے طرح شاہ فیصل فلا ئی اوور پر عصہ 8 ماہ سے تمام جوائنٹ کھلنے اور جگہ جگہ گڑھے پڑنے کی وجہ سے حادثار روز کا معمول بن چکے ہیں مگر افسوس سدا افسوس کراچی کے وسائل کا بے دریغ استعمال کرنے والی کے ایم سی اور ڈی سیز عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔

مذکورہ فلائی اوورز اور برج پر روزآنہ درجنوں حادثات کے نتیجے میں عوام شدید ذخمی ہورہے ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی جس کے زیر انتظام یہ فلائی اوورز اور برجز آتے ہیں کوئی توجہ نہیں رہی ہے شاید وہ حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع یا کسی بڑے کام کے انتظار میں ہیں شہری وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر شاہ فیصل فلائی اوور اور ملیر ریور برج کی مرمت کروا کر حادثات کی روک تھام قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔