شاہ فیصل، ہسپتالوں کی حالت ابتر عوام رل رہے ہیں، عالم علی

Government of Sindh

Government of Sindh

کراچی : سائبان سٹیزن کیو نٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی نے مزدور رہنما سردار منظور حسین دوران گفتگو کہا ہے کہ گز شتہ 22 سال پہلے حکومت سندھ کے خزانے سے کروڑوں روپے مالیت سے بنائے گئے 50 بیڈز پر مشتمل ہسپتال جواب کھنڈر کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں بتایا کہ رپو رٹ کے مطا بق شاہ فیصل کالونی کی آبادی غریب عوام پر مشتمل ہے ،اسی وجہ سے یہاں کسی کی نگاہ نہیں پڑرہی ہے۔

نااہل افسران کی وجہ سے گورنمنٹ کے کروڑوں روپے سے قائم کیا گیا ہسپتال تباہ و برباد ہو رہا ہے،اگر اس ہسپتال میں عملہ تعینات کر کے چلایا جائے تو اس سے یہاں کے لاکھوں غریبوں کا بھلا ہوجائے گا۔ کیونکہ عوام پرائیوٹ ہسپتالوں کی بھاری فیس دینے کی طاقت نہیں رکھتی۔

عالم علی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرے ہوئے کہا کہ پہلے وہ ان افسران کے خلاف قانونی اقدامات کریں جنہوں نے کروڑوں روپے کے ہسپتال کو تباہ وبرباد کیا اور اس ہسپتال میں عملہ تعینات کیا جائے تاکہ عوام اپنا علاج کراسکیں، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم انصاف کیلئے عدالتوں سے رجوع کریں گے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت