شاہ فیصل زون میں رین ایمرجنسی اقدامات: برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی

Shah Faisal Zone

Shah Faisal Zone

کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھ نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں میونسپل ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہفتاہ وار تعطیل کے دوران رین ایمرجنسی انتظامات کے ساتھ صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور کی انجام دہی کے لئے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انشا اللہ ضلعی حدود میں برسات کو عوام کے لئے ذحمت نہیں بننے دیا جائیگامزید متوقع برسات کی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ کورنگی دوران برسات عوام کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے کنٹرول روم کو فعال بنا دیا گیا ہے۔

شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل زون کالونی کی اندرونی گلیوں اور شاہراہ فیصل سے برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لئے مشنری اور عملے کو آن روڈ کردیا گیا ہے۔