شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی : عید الاضحی کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر عید قرباں پر عوام کو صاف ستھراصحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی نگرانی میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی نے عید الاضحی کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار کر لیا۔

بروقت آلائشوں کو اُٹھاکر دفنانے کے لئے ملیر ندی شاہ فیصل کالونی نمبر3اور شاہ فیصل کالونی نمبر5میں خندقیں تعمیر کردی گئیں ،اجتماعی قربان گاہوں سے آلائشوں کو بروقت اٹھا نے کے لئے خصوصی کنٹینرز رکھے جائیں گے ،عید الاضحی کے تینوں دن مغرب سے قبل قربان گاہوں کی فنائل کے ذریعے دھلائی اور علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیئے جائینگے ۔عید قرباں پر علاقائی سطح پر عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شاہ فیصل مرکزی آفس سمیت تمام یونین کونسل میں شکایتی مراکز قائم کردیئے گئے جہاں موصول شکایات کے بروقت ازالے کے لئے خصوصی گینگ موجود رہے گا میونسپل انتظامیہ نے شاہ فیصل کالونی کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عملے سے تعاون کیا جائے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ اور کھلی جگہ پر ڈالیں تاکہ اسے بروقت اور باآسانی اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جا سکے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ نماز عید کے حوالے سے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے اور عید الاضحی کے تینوں دن صاف ستھرے صحت مند ماھول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے کنٹی جنسی پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔