شاہ فیصل زون میں علاقائی سطح پر خصوصی صفائی کے حوالے سے اقدام کو تیز کر دیا گیا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : گورنر سندھ کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی مکمل نگرانی میں ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کے حوالے سے خصوصی مہم تیزی کو مزید تیز کردیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا کچرا کنڈیوں کی روازنہ کی بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدم صفائی پر متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے تاکید کی کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کو محفوظ طریقے سے یقینی بنا ئی جائے کچرے کی منتقلی کے دوران ٹرکوں کو کپڑوں سے ڈھانپ کر منتقل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر امیر بخش جو نیجو اور ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صحت مند ماحول کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کو ضلع کورنگی کی پہچان بنا یا جائیگا بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شاہراہوں کی صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کا خاتمہ فی الفور یقینی بنا ئی جائے اور اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔