شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

کراچی : شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں پر قائم تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران بسم اللہ ٹائون اور گرین ٹائون کے برساتی نالوں پر قائم تعمیرات و تجاوزات خا خاتمہ کردیا تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں برساتی نالوں کی صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا گیا۔

اس حوالے سے نالوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات کے حوالے سے عوامی شکایات پر ضلع انتظامیہ کے تعاون سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے بسم اللہ ٹائون اور گرین ٹائون میں برساتی نالوں پر قائم رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے نکاسی آب کے نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ عوامی سہولیات کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا برساتی نالوں اور سرکاری آراضی پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائیگا۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حدود میں برساتی نالوں کی صفائی اور نالوں پر قائم رکاوٹوں کے خاتمے کو یقینی بنا ئیں تاکہ دوران برسات برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا یا جاسکے اور رین ایمرجنسی پلان عمل درآمد کرکے دوران برسات عوام کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جاسکے۔

Illegal Constructions Against Operation

Illegal Constructions Against Operation