شاہ محمود کا اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر بات چیت

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مختلف اپوزیشن قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے جن رہنماؤں سے رابطہ کیا ان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، عوامی تحریک کے طاہر القادری، مسلم لیگ ق کے چودہدری شجاعت اور پرویز الٰہی، اے این پی کے غلام احمد بلور، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور جمہوری وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ شامل تھے۔