سیکورٹی اقدامات کے بعد شاہ نورانی مزار کھول دیں، سرفراز بگٹی

Sarfaraz Bugti

Sarfaraz Bugti

حب (جیوڈیسک) بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شاہ نورانی درگاہ انتظام سنبھالیا ہے،سیکورٹی اقدامات کرکے مزار کو کھول دیا جائےگا ۔

درگاہ شاہ نورانی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 25 افراد سول اسپتال کراچی میں زیر علاج ہیںجن میں سے 7کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے وقت 12لیویز اہلکار تعینات تھے، علاقے کو محفوظ بنانےکے لیے مزار کو سیل کرتے ہوئےاوقاف کے سپردکررہے ہیں۔