شاہ رخ کی ’’دل والے‘‘ نے 10 دن میں 273 کروڑ 50 لاکھ کما لیے

Dilwale

Dilwale

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم نے اب تک 273کروڑ50 لاکھ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے مطابق دال والے دبئی میں 6.3 ملین ڈالر کماکر عامر خان کی پی کے سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو اور ہیپی نیو ائیر سے دس روز کی کمائی میں آگے نکل گئی ہے۔

اس کے علاوہ فلم نے ملائشیا میں 40لاکھ ڈالر کماچکی ہے جبکہ برطانیہ میں بھی اسکا کامیاب بزنس جاری ہے۔