شاہ رخ خان نے بچوں کو بالی وڈ سے دور رہنے کا کہہ دیا

Shah Rukh Khan and Children

Shah Rukh Khan and Children

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جودو دہائیوں سے فلمی دنیا سے نہ صرف وابستہ ہیں بلکہ بالی وڈ کے آسمان کا ایک دمکتا ستارہ ہیں۔

ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کا بڑا بیٹا آریان اور بیٹی سوہانا کی بالی وڈ میں بڑھتی ہوئی دلچسپیاں دیکھ کر شاہ رخ نے انھیں بالی وڈ سے دور رہنے کا کہہ دیا ہے۔

بالی وڈ کنگ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا اور بیٹی ابھی بہت کم عمرہیں انھیں اپنی تعلیم پر دھیان دینا ہے وہ جب تک اپنی تعلیم مکمل نہیں کرلیتے اس وقت تک وہ بالی وڈ میں قدم نہ رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کے لیے اس فیلڈ میں بہت موقع موجود ہیں لیکن اعلیٰ تعلیم کے بغیر انھیں ہر گز اس میدان میں طبع آزمائی نہیں کرنی چاہیے۔