شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ ہوگئی

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر 2 کروڑمداحوں کو اکٹھا کرلیا۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی تعداد اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے جہاں ان کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑہوگئی ہے۔

شاہ رخ خان اس وقت بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن سے 13 لاکھ مداحوں کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ سلمان خان 1 کروڑ82 لاکھ مداحوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔