شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع

Shah Rukh and Mahira Khan

Shah Rukh and Mahira Khan

حیدر آباد (جیوڈیسک) بالی ووڈسپر اسٹار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعطل کا شکار فلم ’’رئیس ‘‘کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

راہول ڈھولکیا کی رئیس کا پہلا حصہ گزشتہ برس جون کے مہینے میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ فلمساز رتیش سدھوانی کی طرف سے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر رئیس کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

راہول ڈھولکیا کی رئیس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان 80 کی دھائی کے بہت بڑے ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان انکی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔ شاہ رخان اور ماہرہ خان کے علاوہ رئیس میں اداکار نوازالدین صدیقی بھی نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کی ’’رئیس‘‘ رواں سال عید کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔