شاہ رخ کی اگلی ہیروئن کے لیے سونم اور عالیہ میں کشمکش

Shah Rukh,Sonam Kapoor,Alia Bhatt

Shah Rukh,Sonam Kapoor,Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کے لیے بالی وڈ کی ہر لڑکی بیتاب ہوتی ہے۔

ڈائریکٹر آنند ایل رائے ایسی ہی ایک دھماکے دار فلم شروع کرنے جارہے ہیں جس کے ہیرو شاخ رخ خان ہوں گے۔

فلم کی ایک ہیروئن کا انتخاب کرلیا گیا ہے جو کترینہ کیف ہیں جب کہ دوسری ہیروئن کے لیے آنند ایل رائے کی نظریں سونم کپور اور عالیہ بھٹ پر لگی ہیں۔

ادھر سونم کپور اور عالیہ بھٹ میں زبردست کشمکش شروع ہو گئی ہے۔