شاہ رخ اور سیلمان ایک بار پھر بھائی بھائی بن گئے

Salman and Shah Rukh

Salman and Shah Rukh

ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں فلمی ستارے ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں دونوں اداکار اپنی اپنی سائیکلوں پر سوار ہو کر ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس تصویر کو شاہ رخ نے بڑے دلچسپ انداز میں یہ لکھتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ’بائیک بائیک پر بھائی بھائی۔ کوئی فضائی آلودگی نہیں۔‘ ایک وقت تھا جب شاہ رخ اور سلمان کے درمیان کی رقابتوں پر مبنی خبریں فلمی دنیا کی بڑی سرخیاں ہوتی تھیں۔ دونوں کے درمیان بات چیت تک نہیں ہوتی تھی لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں پھر سے دوست بن گئے ہیں۔

گذشتہ دنوں سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم ’سلطان‘ کے حوالے سے کہا تھا کہ جب وہ شوٹنگ کے بعد رنگ سے باہر نکلتے تھے تو جنسی زیادتی کی شکار ایک عورت کی طرح محسوس ہوتا تھا۔

اس فلم میں سلمان خان ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے اس بیان پر خواتین کے قومی کمیشن نے سلمان خان کو نوٹس بھی بھجا تھا۔