شاہ رخ اب ٹی وی سیریز سی آئی ڈی میں نظر آئیں گے

Shah Rukh,TV Series, CID

Shah Rukh,TV Series, CID

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وو ڈ سپر سٹار شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘دل والے ’’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ چند روز قبل اداکار نے فلم کی تشہیر کیلئے سلمان خان کے مقبول ترین شو ‘‘بگ باس9’’ میں شرکت کیلئے پرومو کی شوٹنگ مکمل کروائی۔

علاوہ ازیں 50 سالہ اداکار بگ باس 9 کی دو اقساط میں بھی نظر آئیں گے۔ تاہم اب وہ انوسٹی گیشن ٹی وی سیریز ‘‘سی آئی ڈی’’ میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق اداکار کو سیریز کے مرکزی کردار اے سی پی پردھیومن کی مدد کرتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ اداکار نے سی آئی ڈی کی مذکورہ قسط کی شوٹنگ میں گزشتہ روز حصہ لیا ۔ یہ قسط آئندہ ہفتے نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ روہت شیٹھی کی فلم ‘‘دل والے ’’ میں شاہ رخ خان ، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 18 دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔