شہباز شریف کا اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ کا ہنگامی دورہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے آج صبح راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس پراجیکٹ کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ میٹرو بس پراجیکٹ کے نگران اعلی حنیف عباسی چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنرراولپنڈی اور دیگر حکام بھی شامل تھے۔

وزیر اعلی پنجاب نے میٹروبس میں سفر کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف نے میٹروبس کے مختلف اسٹینشز کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے میٹروبس پراجیکٹ اور مری روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔