شہباز شریف نے قصور واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دیدیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہو ئےواقعے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ،شہباز شریف کا کہنا ہے واقعے کے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی جبکہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا ئے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس اور تحقیقات کا حکم جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے 280 بچوں سے مبینہ زیادتی اور 60 سے 70 ویڈیوکلپس بنانے کے شرمناک اسکینڈل کے منظرعام پر آنے اور اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے بعد دیا۔

پولیس نے قصور کے نواحی گاؤں حسین خاں والا میں بچوں سے زیادتی اسکینڈل میںسات افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔