شہباز شریف رمضان کے مہینہ میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں

جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف رمضان المبارک کے با برکت مہینہ میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں پنجاب کی سیاسی قیادت اور انتظامیہ سرگرم عمل ہے ۔یہ بات معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب رائے حیدر علی خاں نے ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران مختلف رمضان بازاروں کامعائنہ کرتے ہوئے کہی۔وہ بشیر چوک سیٹلائٹ چوک ،ذیل گھراوردیگر علاقوں میں قائم رمضان بازاروں میں گئے اوروہاں اشیاء کے معیار،وزن کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر انہوںنے اشیائے خوردونوش کا معیار اور وزن کی جانچ پڑتال بھی کی اور اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستے رمضان بازاروں کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا ۔انہوںنے اس موقع پر صفائی اور سیکورٹی کے کئے گئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صارفین کی شکایات اور تجاویز کو نہایت غور اور اطمینان سے سنیں اور ان پر ہرممکن حد تک عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈیوٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سستے رمضان بازاروں کے علاوہ دیگر مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی فروخت کوحکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کویقینی بنایا جائے۔ رائے حیدر علی خان نے شاندار اور خوبصورت انداز میں لگائے گئے رمضان بازاروں کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو مبارکباد پیش کی ۔قبل ازیںحیدر علی خان نے ڈی سی او آفس میں رمضان بازاروں کے حوالہ سے منعقدہ بریفنگ میں شرکت کی جس میں اراکین اسمبلی شیخ محمد اکرم،خرم عباس خان سیال اور متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔

اس موقع پر ڈی سی اونادرچٹھہ نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ جھنگ کے آٹھ رمضان بازاروںمیں تمام روزمرہ کی اشیاء کے ایک سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں جہاں پر معیاری اشیاء کی وافر فراہمی کو اوپن مارکیٹ سے مزید سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے جبکہ صارفین کی سہولت کیلئے باتھ روم ، سایہ اور فری پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔معاون خصوصی رائے حیدر علی خان نے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ منتخب عوامی نمائندے وزیر اعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے ثمرات کوعام آدمی تک پہنچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے شانہ بشانہ کام کریں۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News