شہباز شریف کی قصور آمد ملک محمد احمد خاں سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز قصور میں مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے ملک محمد احمد خاں کی رہائش گاہ کھائی ہٹھاڑ پرجاکر ان کے والد سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد علی خاں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیراعلیٰ نے مرحوم ملک محمد علی خاں کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر سیاستدان تھے اوران کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملک محمد علی خاں مرحوم ایم این اے ملک رشید احمد خاں کے بہنوئی اور ایم پی اے ملک سعید احمد خاں کے پھوپھا تھے۔