شہباز شریف آج سوشل میڈیا پر سوالوں کے جواب دیں گے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف آج شام سوشل میڈیا پر عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب رات 7 بجے سوشل میڈیا پر براہِ راست رابطے میں ہوں گے، ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ناصرف عوام کے مسائل سے براہِ راست آگاہی ہوتی ہے بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات بھی کئے جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں سے باقاعدہ رابطہ جاری رہے گا، عوام اپنے گاؤں، شہر اور ضلع سے متعلقہ مسائل، سوالات اور آراء ان سے شیئر کر سکتے ہیں۔